سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس کے وہ سری لنکا چھوڑ کر دیار غیر میں بسیرا کریں گے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق لنکا ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس کے بعد کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق انجیلو میتھیوز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے وطن سری لنکا کو بھی خیرباد کہہ دیں گے اور فیملی کے ہمراہ اپنا آشیانہ سری لنکا میں بنائیں گے۔
سری لنکن کپتان نے آسٹریلین شہر میلبرن میں گھر خرید رکھا ہے جہاں وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فیملی سمیت منتقل ہو جائیں گے
واضح رہے کہ انجیلو میتھیوز سری لنکا کے معروف آل راؤنڈر شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی ہے۔