0

اسرائیل عہدیدار

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، روس، چین، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابراہیم رئیسی کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply