0

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرلی

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو لیڈز میں جوائن کرلیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔

رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے جبکہ قومی ٹیم صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کریگی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے قبل پاکستان مینز کرکٹرسے لیڈز میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹرز نے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، محمد عامر و دیگر سے ملاقات کی جبکہ قومی مرد کرکٹرز نے خواتین کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔

سینئر منیجر اور کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ انگلینڈ پر ویمنز کرکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply