قومی کھیل ہاکی مسائل کا شکار ہوگئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن دوحصوں میں بٹی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کئی سال سے زبوں حالی کا شکار ہے، اب انتظامیہ دو فرقوں میں بٹ گئی ہے، دو فیڈریشین، ان کے دو صدور، دو سکریٹری حتی کہ قومی ٹیم کے دو کیمپ لگ گئے۔
قومی ٹیم کا ایک کیمپ اسلام آباد اور ایک کراچی میں لگا ہے، ایک فیڈریشن کی صدر شہلا رضا کا دعویٰ ہے کہ ان کی فیڈریشن مستند ہے۔
دوسری فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور ان کے سکریٹری رانا مجاہد ڈٹے ہیں جبکہ ان دونوں کے درمیان کھلاڑی پریشان ہیں۔
قومی ٹیم کو مئی میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے ملائیشیا جاناہے، خطرہ ہے یہ ٹیمیں کہیں اور نہ پہنچ جائیں، اولمپئن وسیم فیروز کہتے ہیں تحقیقات ضروری ہیں۔
بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کو معاملے سے مطلع کردیا ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جلد ایکشن لینے کی ضرورت ہے، اگر نہ ہوا تو عالمی سطح پر پابندی لگ سکتی ہے۔