0

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا، کھلاڑی ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر محظوظ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں آئے گی۔

راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران باعث کے باعث صرف دو گیندیں پھینکی گئی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام 7 بجے راوالپنڈی میں زور جمے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply