واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ایک اورعدالتی فیصلہ آ گیا۔
عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کوامریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس پرقبضے سے روک دیا گیا ہے، وفاقی جج نے حکومتی کارکردگی کے محکمے ڈوج کی مداخلت کی درخواست مستردکردی۔
ایلون مسک نے ادارے کےسربراہ سمیت عہدیداران کوبرطرف کردیا تھا، انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ملازمین نے برطرفی کیخلاف عدالت سے رجو ع کیا تھا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بد دیانت بیوروکریٹس کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوگی۔