0

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر بن گئے

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر بن گئے ،امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے کے بعد توپوں کی سلامی دی گئی،،ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بارامریکی صدر منتخب ہوئے۔

قبل ازیں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات کا آغاز ہوا،صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس بھی ہال میں پہنچے،

سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور باراک اوباما بھی کیپٹل ہل میں ہونیوالی تقریب میں شریک ہوئے، سپریم کورٹ کے ججز بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔

تقریب حلف برداری میں ایلون مسک ،مارک زکر برگ،نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، وزیر خارجہ مارکو روبیو شریک،سابق امریکی نائب صدر ڈین کوئل بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں صدربائیڈن سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ،نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن نےاپنی صدارت کےآخری لمحات میں اپنےخاندان کوصدارتی معافی دےدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply