0

فضائی سفر سے خوف آتا ہے، پسینے چھوٹ جاتے ہیں، جنت مرزا کا انکشاف

کراچی (این این آئی) معروف ٹک و اداکارہ جنگ مرزا نے کہاہے کہ فضائی سفر سے خوف آتا ہے،پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے کہا کہ میری فیملی جاپان میں بھی رہتی ہے جس وجہ سے اکثر وہاں کا سفر کرتی رہتی ہوں۔ جنت مرزا نے کہا کہ میں 6ماہ پاکستان اور 6ماہ جاپان میں رہتی ہوں تاہم، اس بار جنوری میں ایک طویل مدت کیلئے جاپان جا رہی ہوں تاکہ وہاں اپنا کاروبار شروع کر سکوں۔

جنت مرزا نے کہا کہ کراچی میں پیش آئے طیارے کے حادثے کے بعد مجھے فضائی سفر سے خوف آنے لگا ہے اور ہر سفر سے قبل محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ سفر میرا آخری سفر ہے۔انہوں بتایا کہ ابتدا میں ہوائی جہاز کے سفر کا خوف بہت شدید تھا پسینے بہنے لگتے تھے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply