0

اداکارہ میرا کسی کی بھی دوست نہیں ہیں،ریشم

لاہور(این این آئی) ماضی کی معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے اداکارہ میرا کو لوگوں کی چغلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں ریشم نے کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اْنہوں نے اپنے کیریئر اور پاکستان کی سیاست سمیت مختلف مضوعات پر گفتگو کی۔ریشم نے اداکارہ میرا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اگر مجھ سے ملتی ہیں تو میرے سامنے دو تین لوگوں کی برائیاں کرتی ہیں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے ملتی ہیں تو اْن کے سامنے میری چغلیاں کرتی ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ مجھے حال ہی میں معلوم ہوا کہ میرا نے لوگوں کے سامنے میرے بارے میں برائیاں کی ہیں، جس سے یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ اداکارہ میرا کسی کی بھی دوست نہیں ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میرا نے اچھے بننے کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، وہ سب کے سامنے اچھے بننے کی کوشش کرتی ہیں۔ریشم نے مزید کہا کہ میرا کو کسی ایک دوست کے ساتھ تو ایماندار ہونا چاہیے، اْنہیں اب اس عْمر میں چغلیاں چھوڑ دینی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply