0

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، جان کو خطرہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرریئسی کےہیلی کاپٹر نےایرانی صوبےمشرقی آذربائیجان میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ ہیلی کاپٹر میں صدر کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ  ، مشرقی آزربائیجان صوبےکےگورنر بھی موجود تھے۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو صدر تک پہنچنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ریئسی آذربائیجان میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے جب ان کی ہیلی کاپٹر کا اچانک ہنگامی لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ایرانی اہلکاروں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہ کی زندگیوں خطرے میں ہوسکتی ہے، ایرانی حکام کی رائٹرز سے گفتگو کے دوران کہا کہ ابھی تک پرامید ہیں لیکن حادثہ کی جگہ سے آنیوالی اطلاعات تشویشناک ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں، صدر رئیسی ایرانی صوبے آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply