0

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت ناساز ، اسپتال داخل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق تیز بخار کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز کو جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے۔

قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی ( بڑی آنت کا معائنہ ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے 2020  میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply