0

کوہ شیشا پنگما سے امریکی خاتون اور نیپالی گائیڈ کی لاشیں برآمد

تبت میں واقع دنیا کی چودھویں بڑی چوٹی کوہ شیشا پنگما سے ایک امریکی خاتون انا گٹو اور اس کی نیپالی گائیڈ کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سانحہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آیا تھا جب امریکی کوہ پیما نیپالی گائیڈ کے ساتھ برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے۔ انکی لاشیں رواں ہفتے بازیاب ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ 8 ہزار 27 میٹرز 26 ہزار 335 فٹ دنیا کا بلند ترین پہاڑ، چینی علاقے تبت میں واقع ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں یہاں برفانی طوفان کے باعث امریکی کوہ پیماء اناگو ٹو اور نیپالی گائیڈ سنگمار شیربا پھنس گئے تھے۔

نرمل پرجا آف ایلیٹ ایکسپیڈ نے ہفتے کے روز بتایا کہ انہوں نے امریکی خاتون انا گٹو اور اس کے نیپالی گائیڈ منگمار شیرپا کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ دیگر دو امریکی کوہ پیما جینا میری رزوسیڈلو اور اس کے ریکارڈ رکھنے والے گائیڈ ٹینجین شیرپا کی لاشیں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply