0

غزہ ، پانی بھرنے کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، 86 شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے حملے تیز کر دیئے ، تازہ بمباری میں مزید 86 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانی بھرنے کے لیے جمع فلسطینوں پر گولہ باری کر دی جبکہ رفح سے انخلا کرنے والے خاندان کی گاڑی پر بھی ڈرون حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور نصیرات کیمپ پر بم برسا دیئے ، وسطی غزہ میں 3 بچوں سمیت 8، خان یونس میں 4 اور رفح میں 3 فلسطینی شہید ہو  گئے۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے جینن پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیل نے میزائل حملہ کیا جس میں فلسطینی مزاحمتی فورس کا کمانڈر شہید اور 8 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

علاوہ ازیں مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں کیں ،اسرائیلی فوج کے حملوں سے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوئے جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply