0

بشکیک حملے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کرغزستان

بشکیک: کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز نے کہا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ مجرمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سفیر نے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال اور ان کے اہلخانہ کے خدشات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغزستان حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس موقع پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور حالات اب معمول پر آگئے ہیں۔ مقامی پولیس تمام ہاسٹلز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہیں اور اس وقت ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کرغزستان کے صدر خود اس معاملے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply