قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے پہلے اوور سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور بھارتی بولر بھونیشور کمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہین آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی اوورز میں ٹم رابنسن کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے پہلے اوورز میں شاہین آفریدی 47وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ اس فہرست میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار 46 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
محمد عامر نے پہلے اوور میں 43 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیود ولی کی وکٹوں کی تعداد 42 ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا افتتاحی میچ بارش کے باعث دو گیندوں کے بعد ہی منسوخ کردیا گیا تھا۔