غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے 2 بلاکس تک محدود رہے گا۔
ایرانی وفد کو صرف اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز سے ایرانی مشن تک سفر کی اجازت ہو گی۔ ایرانی وفد کو جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک جانے کی اجازت بھی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دے۔ پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران نے سیکڑوں بیلسٹک میزائل اور ڈرون اسرائیل بھیجے۔ یہ کوئی ایساعمل نہیں کہ جو فلسطینیوں کے مفاد میں ہو۔ ہم اس کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔