اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے نام دینے میں تاخیر ہے ، رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست ملنے تک جنگ بندی کا آغاز نہیں ہو گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی فہرست ملنے تک جنگ بندی پر عمل شروع نہیں ہو گا، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ کا دوبارہ آغاز کر دیں گے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع کر دیا ہے، فوجیں مصر سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر پندرہ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
لٹے پٹے فلسطینی بچے کچھے سامان کے ساتھ تباہ حال گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کر دیں، گھر، اسکول،کالج اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔









