انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو شہریار چوہدری کا چہرہ دیکھنے کا اشتیاق ہے ان کی خواہش شادی والے دن پوری ہوجائیگی۔ماضی پر بات کرتے ہوئے وینا نے کہا کہ میں نے بہت کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور پھر جلد ہی شادی کا فیصلہ کرلیا، اس جلد بازی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی سمجھتی ہوں اور اب یہ غلطی دوبارہ دہرانے نہیں والی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریار انہیں پسند کرتے تھے لیکن انہوں نے دل کی بات دل میں ہی رکھی، دوسری طرف میں کیریئر میں اور زندگی میں مصروف تھی، اس دوران چھ سال پڑھائی بھی کی، بی ایس سی اور ماسٹرز مکمل کیا لیکن شادی کرنے یا گھر بسانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب بہت اچانک ہوا اور یقین جانیں میں ابھی ان تمام احساسات کو محسوس کرنے میں خوش ہوں ، جہاں تک بچوں کی بات ہے تو وہ اب سمجھدار ہیں۔
وینا ملک نے سال 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی تین سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔اپنے نئے پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ شہریار چوہدری اسلام آباد کے اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے۔