0

لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکی میں بھی دھماکے،9افراد جاں بحق

لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکی میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے،حزب اللہ کے اہلکاروں کو تمام الیکٹرانک ڈیوائسز بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لبنان میں الیکٹرانک ڈیوائسز میں دھماکوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان میں الیکٹرانک ڈیوائسز دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنانی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا، انہوں نے کہا اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

یواین سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے شہریوں کے زیر استعمال آلات کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا کو ان واقعات کے بارے میں علم نہیں ، ہم حقائق جمع کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply