غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول کو نشانہ بنایا، خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بھی شہریوں پر بمباری کی گئی۔
سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کم از کم 14 فلسطین شہید ہوئے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب حماس کے جنگجوؤں نے بھی اسرائیلی حملوں کے جواب میں مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ادھر فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔









