0

ننگرہار سیلاب

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ 

افغان حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے 400 کچے مکانات تباہ اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ مختلف حادثات میں 350 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

ننگرہار کے  شعبہ ثقافت و اطلاعات کے ڈائریکٹر قریشی بدلون نے بتایا کہ  زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے، انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگر ہار میں سیلاب کے بعد 1500 سے زائد بچے لاپتہ  ہو گئے یا خوف کے باعث خود گھر چھوڑ گئے۔

یاد رہے کہ مئی میں افغانستان کے شمالی صوبوں بالخصوص بغلان میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply