نیویارک میں ایک بڑا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب میکسیکو نیوی کا بحری جہاز مشہور بروکلین برج سے ٹکرا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں پیش آیا، جب جہاز تیز لہروں کے باعث اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکا اور پل سے جا ٹکرایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد پل کے قریب زور دار دھماکہ سنا گیا جبکہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، امریکی کوسٹ گارڈ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بروکلین برج کوعارضی طور پربند کر دیا گیا ہے۔









