0

بغداد میں عرب لیگ اجلاس، سعودی عرب کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب لیگ کے اہم اجلاس میں سعودی وزیرِ مملکت برائے امورخارجہ عادل الجبیر نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سعودی وزیرِمملکت برائے امورخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں اور یہ انسانیت سوزاقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں، جنہیں مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اجلاس میں عرب ممالک نے غزہ میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پربھی زوردیا اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی تعمیرِنوکیلئے فوری مالی امداد فراہم کرے۔

اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے اجتماعی مؤقف اپنانے پراتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply