0

آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری، معیشت بحالی کی جانب گامزن

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت پر تازہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں معیشت کی بتدریج بحالی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ شرح 3.6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے 2026-27 تک پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.1 فیصد اور 2027 تا 2030 کے دوران 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جو معیشت میں بہتری کا عندیہ ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال افراطِ زر کی شرح 5.1 فیصد تک محدود رہے گی، جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ بڑھ کر 7.7 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے طویل مدتی پیشگوئی میں 2026 تا 2030 افراط زر کی اوسط شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ماہرین کے مطابق رپورٹ محتاط امیدوں اور مالی نظم و ضبط کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply