0

بشکیک داخلہ امور سربراہ

کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر حملے کے حوالے سے بشکیک شہر کے محکمہ داخلی امور کے سربراہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو ہونے والی لڑائی میں ہلاکت کی اطلاع جھوٹی ہے۔ بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 مئی کے واقعے کے خلاف 17 مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کےعلاقے میں مقامی طلبہ نے احتجاج کیا اور جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے پرتشدد ہونے کے خطرے کے پیش نظر پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، بعد ازاں وفاقی پولیس کے سربراہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply