0

مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں تصادم، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی

بشکیک: کرغزستان میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان تصادم ہوا۔ مقامی طلبہ نے پاکستانی طبہ پر کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آ گئے۔

مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے وہاں موجود پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حملہ آوروں نے ہاسٹلز کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ واقعے کے بعد پاکستانی طلبا خوفزدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کرغزستان میں موجود پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جب تک حالات معمول پر نہیں آتے پاکستانی طلبہ گھروں اور ہاسٹلز تک محدود رہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہو گیا اور پاکستانی سفارخانہ کرغزستان کے حکام سے رابطے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply