0

اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں کی بارش کر دی

تائی پے: تائیوان کے اراکین پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو تائیوان کی پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر اراکین آپس میں دست و گریباں ہوگئے۔

پارلیمنٹ میں افراتفری کے دوران بعض ارکان اسپیکر کی نشست کے ارد گرد جمع ہو گئے اور کچھ نشستوں پر چڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

تائیوان کا پورا ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ ارکان نے فری اسٹائل ریسلنگ کی طرح ایک دوسرے کو دھکے دیئے اور ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔

واضح رہے کہ تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چنگتی نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply