دبئی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مصباح ،عبدالرزاق، عمرگل اور کامران اکمل دبئی ایئر پورٹ پر پھنس گئے، قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل نے کہا کہ ہماری ٹیم نے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے، دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستان شہریوں اور کرکٹرز سے پاکستان قونصلیٹ کا رابطہ ہے۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ مصباح ،عبدالرزاق، عمرگل اور کامران اکمل ہیوسٹن جانے کیلئے دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 60 سے زائد مسافروں کو 2 مختلف پروازوں کے ذریعے روانہ کر رہے ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم بھی تقسیم کی گئیں۔
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا۔
اس سے قبل سابق کرکٹر کامران اکمل کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے اور دیگر کرکٹرز کے دبئی ایئرپورٹ میں پھنسنے کے بارے میں بتارہے تھے۔