0

اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلانے والا سعودی شہری گرفتار

پالتو اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ بطور عیدی کھلانے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے سعودی کرنسی نوٹ کو جان بوجھ کر تلف کرنے کے جرم میں ملوث ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر جرمانہ بھی ہوتا ہے۔

سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جسے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑنے پر 3 سے 5 سال قید اور 3 ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply