0

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 اوورز کے کھیل میں ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنا لیے ہیں۔ سعدیہ اقبال نے راشدہ اقبال کو اپنی گیند پر کیچ لے کر ایک رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا۔

مذکورہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔  اس وقت آئی سی سی چیمپئن شپ میں پاکستان کی 16 پوائنٹ کیساتھ پانچویں پوزیشن ہے اور گرین شرٹس کو ورلڈ کپ 2025 میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے زیادہ میچز جیتنے کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پاکستان میں پہلی مرتبہ فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی ہے اور میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسرا ون ڈے 21 اور تیسرا 23 اپریل کو کھیلا جائے گا

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کی گئی۔

تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں (فوٹو: پی سی بی)

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھوز نے فلیگ اسٹاف ہاؤس کہلانے والے قائداعظم ہاؤس کے احاطہ میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply