0

ویمن کرکٹ ، سری لنکن ٹیم نے 302 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی

سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے تاریخ رقم کرتے ہوئے 300 سے زائد کا ہدف عبور کر لیا۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کیخلاف میچ میں سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف 33 گیندوں قبل حاصل کر لیا ، سری لنکن ٹیم 300 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

سری لنکا ویمن نے 301 کے جواب میں چار وکٹ پر 305 رنز بنائے، یہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے۔

سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 195 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply