0

کسی بھی ملک کو دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا۔ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کبھی بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جبکہ انسداد دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply