0

امریکہ کی ایران کو مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کو آنے والے دنوں میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اپنی نیوز کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کم ہوجائیں گی۔

جینٹ ییلن نے کہا کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا ہے کیونکہ ایران اب بھی کچھ ممالک کو تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کو تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت میں استعمال ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب امریکی سینئر اہلکار نے کہا کہ ہم نے چین اور جی سیون ممالک سمیت دنیا بھر کے تمام بڑے سپلائرز کے ساتھ بات کی ہے تاکہ ان تمام ممالک کو ایران سے درآمدات کو روک سکیں۔

یاد رہے کہ شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران نے 3 روز قبل اسرائیل پر سیکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے تابڑ توڑ حملے کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply