0

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 حملے ، 170 فلسطینی شہید

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں آدھے گھنٹے کے دوران 35 فضائی حملے کرتے ہوئے 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحری کے وقت کئے جانے والے حملوں میں سیکڑوں شہری زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا ، خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے۔ شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

19 جنوری کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے یہ سب سے بڑے حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعداسرائیلی فوج کوغزہ میں حماس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply