نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پرسخت سردی کی پیش گوئی ہے۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپٹل ہل عمارت کے اندرمنتقل کرنےسے متعلق ٹرمپکی ٹیم کی کانگریس کی مشترکہ کمیٹی سے بات چیت جاری ہے تاہم مہمانوں کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔
تقریب حلف برداری کی کیپٹل ہل منتقلی سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرآگاہ کیا، کیپٹل ون ارینا پر وکٹری ریلی اوردیگرتقریبات پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہوںگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق آخری بار 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری ان ڈور منعقد ہوئی تھی۔









