سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی والدہ کوعمر قید کی سزا سنادی گئی جبکہ چچا کو بھی16سال کی قید سنائی گئی۔
لندن کی اولڈ بیلی کرائون کورٹ نے سزا سنائی ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 43 سالہ والد اور 30 سالہ والدہ عمر قید کی کم سے کم مدت بالترتیب 40 اور 33 سال کاٹنے کے بعد بھی مرتے دم تک لائسنس پر زیر نگرانی رہیں گے اور خلاف ورزی پر دوبارہ جیل جانا ہوگا۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، اس کا فیصلہ پیرول کرے گا۔
عدالت نے سارہ شریف کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو جرم چھپانے، خاموش رہنے اور معاونت پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سارہ شریف کی لاش اس کے بیڈ روم سے 10 اگست کو ملی تھی جب کہ اس کے والد ، سوتیلی ماں اور چچا پاکستان فرار ہوگئے تھے۔









