0

بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں جارحانہ مداخلت کی، جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انکوائری کمیشن میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوچ سمجھ کر یہ خوفناک غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کینیڈا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہو گا۔ جبکہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد اب مزید واضح اشارے ملے ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ انٹیلیجنس معلومات میں یہ سامنے آیا ہے کہ مخالف سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی غیرملکی مداخلت کی کوششوں میں شامل تھی یا شمولیت کا خطرہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار پر گذشتہ سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں گوردوارے کے اندر فائرنگ کی گئی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی سفارتکاروں نے کرمنل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سکھوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم بھارت نے اس کی تردید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply