لبنان میں پیجر پھٹنے سے 9افراد جاں بحق جبکہ ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 2500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی پیجر دھماکے میں جاں بحق ہوا ،10 سے زائد فوجی ہاتھ میں واکی ٹاکی پھٹنے سے شدید زخمی ہوئے۔
پیجر دھماکے میں متاثرین کو زیادہ تر بازو، چہرے اور آنکھوں پر چوٹیں آئی،دھماکے میں پھٹنے والے پیجرز حالیہ مہینوں میں حزب اللہ گروہ کے لائے گئے تازہ ترین ماڈل تھے۔
حزب اللہ نے اسے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں سلامتی کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیا ہے،لبنانی وزیر اطلاعات نے پیجرز دھماکے کو اسرائیلی جارحیت قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو اس عمل کی سزا ضرور ملے گی۔