0

عازمین جاں بحق

سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے حج کے دوران اردن اور ایران کے کم از کم 19 عازمین جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران 14 اردنی عازمین کی موت واقع ہو گئی جبکہ 17 لاپتہ ہیں۔

علاوہ ازیں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولی وند نے کہا کہ اس حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں اب تک پانچ ایرانی عازمین انتقال کر چکے ہیں۔

اس سال سعودی عرب میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائد العمر افراد کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔

سعودی عرب نے ابھی تک جاں بحق افراد کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں البتہ اس سال عازمین کو گرمی اور موسم کی شدتر سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال حج کے دوران 240 عازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply