0

شام کی نئی حکومت کا کرنسی چھپائی سے متعلق اہم فیصلہ

شام کی نئی حکومت نے ملکی کرنسی کی چھپائی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

عرب اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی حکومت روس سے کرنسی نوٹوں کی چھپائی روکنے پر غور کر رہی ہے اوراس حوالے سے متحدہ عرب امارات یا جرمنی سے شراکت داری کی خواہش رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق شام کی نئی حکومت معیشت میں شفافیت، کرنسی پراعتماد اور بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانا چاہتی ہے، جس کے لیے چھپائی کے ذرائع میں تبدیلی زیرغور ہے۔

علاوہ ازیں شام کی بندرگاہی سرگرمیوں کوجدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے حکومت نے طرطوس کی بندرگاہ چلانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ایک نجی کمپنی کے ساتھ ابتدائی معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

یہ اقدامات شام کی اقتصادی بحالی اورعالمی برادری سے تعاون کی نئی کوششوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply