امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسے دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ بندی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک میں ماضی قریب میں سخت تناؤ اورشدید غصہ پایا جاتا تھا لیکن اب بات چیت اورافہام و تفہیم کی فضا پیدا ہورہی ہے
انہوں نے کہا کہ “ہمیں ان ممالک کے ساتھ تجارت اور مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے تاکہ خطے میں پائیدارامن قائم رکھا جا سکے۔” اور پاکستان کیساتھ ہونے والی بات چیت کو بھی حوصلہ افزا قراردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران معاہدے کے لیے تیار دکھائی دے رہا ہے جبکہ بھارت امریکہ کے ساتھ ٹیرف میں کمی پر بات کر رہا ہے، ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بھی معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا۔









