0

امریکا کے لیے معاشی خطرے کی گھنٹی، چین کی امریکی بانڈزمیں دلچسپی کم

امریکی مالیاتی پالیسی کے لیے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں چین کی امریکی حکومتی بانڈز میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔

رائٹرزکے مطابق چین اب امریکہ کے بانڈ ہولڈرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ برطانیہ نے اسے پیچھے چھوڑ کردوسرا نمبرحاصل کرلیا ہے۔

مارچ 2025 میں برطانیہ کے پاس امریکی حکومتی بانڈز کی مالیت 779 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ چین کے پاس یہ مالیت 19 ارب ڈالر کی کمی کے بعد 765 ارب ڈالر تک محدود ہو گئی۔

ادھر جاپان بدستور امریکا کے سب سے بڑے بانڈ ہولڈر کے طور پر 1,130 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق چین کی یہ پالیسی تبدیلی امریکا کے لیے مالیاتی دباؤ اور عالمی اعتماد میں کمی کی علامت ہے، جس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply