0

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد تجارتی دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، مذاکرات کے دوران ٹیرف میں نرمی، ڈیجیٹل تجارت کے اصول و ضوابط اور سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق امورپرتوجہ مرکوز رہی۔

دونوں جانب سے مذاکرات کو مثبت اورتعمیری قراردیا گیا ہے اورمستقبل میں تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں دونوں خطوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی، ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون عالمی تجارتی ماحول پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے، مذاکرات کا اگلا دورآئندہ مہینے متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply