بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے کہ کون سی ٹیمیں ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ بنائیں گی۔
جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے پاس مضبوط ٹی 20 اسکواڈ ہیں اور توقع ہے کہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ٹی 20 کا مضبوط اسکواڈ ہے اور امید ہے کہ بھارت کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ٹیم 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی جبکہ 12 جون کو کینیڈا کا چیلنج درپیش ہوگا اور آخری لیگ میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 16 جون کو مدمقابل آئیں گی۔