اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کے لیے قانون کا سہارا لے لیا ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر جو ان دنوں سعودی فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہیں اور اسی سلسلے میں اپنی فیملی (گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز) اور بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم ہیں، انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ سے دولت بچانے کے لیے قانونی معاہدہ کر رکھا ہے۔
ایک اسپورٹس ویب سائٹ نے پرتگالی ٹی وی شو کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز سے ممکنہ علیحدگی کی صورت میں اپنی دولت کو بچانے کیلیے ایک معاہدہ کررکھا ہے۔
گزشتہ سال شائع ہونے والی اس میں کہا گیا کہ شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے ایک معاہدہ کر رکھا ہے جو علیحدگی کی صورت میں ان کے اثاثوں کو اس طرح سے تقسیم کرے گا کہ جس سے فٹبالر اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ اپنے پاس محفوظ رکھ سکیں گے۔
رونالڈو نے جارجینا سے جو معاہدہ کیا ہوا ہے اس کے مطابق وہ اس وقت بھی فٹبالر سے ماہانہ ایک لاکھ یورو (پاکستانی تین کروڑ روپے سے زائد) پاتی ہیں، تاہم علیحدگی کی صورت اس رقم میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ پرتعیش گھر لافنکا ہاؤس بھی ان کی ملکیت میں چلا جائے گا۔
واضح رہے کہ جارجینا روڈریگز 2016 رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں اور دونوں نے تاحال شادی نہیں کی ہے، تاہم اوپن ریلیشن شپ کے دوران دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔