0

میسی یا رونالڈو، کس کی آمدنی زیادہ ہے؟

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو مات دیدی۔

فوربز کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست کے ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔

حال ہی میں فوربز نے 2024 میں دنیا کے دس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی بار اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

سعودی عرب کی النصر ٹیم کا حصہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ کل تخمینی آمدنی تقریباً 260 ملین ڈالر تھی جو کسی بھی فٹبالر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے۔

دوسری پوزیشن کی اگر بات کی جائے تو اس پر ہسپانوی گولفر جان راہم 218 ملین ڈالر کماکر موجود ہیں، ساتھ ہی انہیں رونالڈو کے ہمراہ دو سو ملین سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

لیونل میسی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، میسی نے اسپانسر شپ کے ذریعے 65 ملین ڈالر آن فیلڈ اور 70ملین ڈالرز آف فیلڈ کمائے۔

انہوں نے فٹبال کی بڑی لیگ‘انٹر میامی‘ میں شمولیت اختیار کی جس نے میسی کو 135 ملین ڈالر کمانے میں مدد فراہم کی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply