0

معمر امریکی افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیوں کا انکشاف

واشنگٹن: امریکہ کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ عام امریکیوں کے مقابلے میں مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 54 فیصد مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیاں پائی گئیں۔ جن میں سے 10 فیصد ڈیمنشیا کا شکار ہیں۔

یہ نتائج عام امریکی آبادی میں یادداشت کے مسائل اور ڈیمنشیا کی شرح میں نمایاں فرق کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس تحقیق میں عروقی چوٹ کی بھی نشاندہی کی گئی جس کا علاج نہ کیے جانے پر بلند فشار خون، ذیابیطس اور الزائمر کی بیماری لاحق ہو سکتی ہیں جو مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں ڈیمنشیا کی وجہ ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ایجنگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایمی ایس کیلی نے کہا کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مقامی امریکی نسل کے بوڑھے افراد میں یادداشت کی خرابی اس سے بہت زیادہ پائی جاتی ہے جس کا پہلے تصور کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply