چینی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی مذاق ہے۔
واضح رہے چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف مزید نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا،چین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر125 فیصد تک ٹیرف عائد ہے۔
گزشتہ روز امریکا نے چین پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے فیکٹ شیٹ بھی جاری کی تھی،وائٹ ہاؤس کے مطابق جوابی اقدامات کے باعث اب چین کو 245 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا، 75سے زائد ممالک نے نئے تجارتی معاہدوں پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
چین کے علاوہ بقیہ ممالک پر بات چیت کے دوران ٹیرف معطل رہے گا،دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف پرمعاہدہ کیلئے فیصلہ چین کوکرنا ہے، معاہدہ کی چین کوضرورت ہے،امریکا کونہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ ٹرمپ بیجنگ کیساتھ معاہدہ پرتیارمگرزیادہ ضرورت چین کو ہے، امریکا 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پرغورکررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مصروف ہے، کئی ممالک کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔









