0

بابر اعظم نے اوپنرز سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اوپنرز سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز سے قبل کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کی۔

صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ کیا نیوزی لینڈ سیریز میں آپ اوپننگ کریں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ کل تک انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کردار ملے اس میں سو فیصد کارکردگی دکھاؤں۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ہر میچ میں الگ کمبی نیشن سے کھیلیں گے، بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں الگ کمبی نیشن نظر آئے گا۔

کپتان نے کہا کہ کمبی نیشن کو بیلنس کرنے کے لیے عثمان خان اور عرفان نیازی کو ٹیم میں شامل کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو آزادی دیں گے تاکہ جس طرح پی ایس ایل میں پرفارم کیا ویسا ہی کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے جو ہم نے سیکھا نئے کھلاڑیوں کو بھی سکھائیں، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی نیوزی لینڈ سیریز کے کھلاڑی ہوں گے، کافی ہونہار پلیئرز ہیں ان میں سے 11 کھلاڑی نکالنا مشکل ہوتا ہے، ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس 12 میچز ہیں، تمام میچز میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply