0

جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشااللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے۔ اور اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنماوں کی رہائی کےلیے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply